گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اداکار و ہدایت کار شہباز شگری کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اداکار و ماڈل شہباز شگری کی ایک سال قبل گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ہوئی تھی جبکہ اُن کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی جو کہ جون 2018 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
شہباز شگری اور آئمہ بیگ عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے مگر اب اِن کا رشتہ بھی توٹ گیا تھا جس کی آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر تصدیق بھی کی تھی۔
اب شہباز شگری کی جانب سے 3 دن قبل اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک پوڈ کاسٹ میں شادیوں کے تجربے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
شہباز شگری کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ بہت شادی بہت شادی کر لی میں نے اور میں نے اور شادی نہیں کرنی، میں اس رشتے میں بندھ کر اور اکیلے رہ کر دیکھ چکا ہوں، میں نے ہر طرح کا وقت دیکھ لیا ہے،اب اس سے میں اُکتا چکا ہوں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ عائشہ لینیا نے گزشتہ سال دوسری شادی کر لی تھی۔