بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امل منیب کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی ننھی صاحبزادی امل منیب کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی صاحبزادی امل منیب کی ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ننھی امل کو اسٹیج پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’امل کو اسٹیج کی ملکیت کے لیے اس کے والدین کی طرح ذہانت وراثت میں ملی ہے اور ہم اسے پسند کررہے ہیں۔‘

وائرل ویڈیو میں امل منیب کو پرجوش انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے، عقب میں موجود والدین منیب بٹ اور ایمن خان بھی بیٹی کو اس طرح دیکھ کر بے ساختہ مسکرا رہے ہیں۔

امل کی دلچسپ ویڈیو کو ایمن اور منیب کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے اور ننھی امل کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن خان کی جانب سے صاحبزادی امل کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر اکثر شیئر کی جاتی ہیں، اس سے قبل منال خان کی شادی میں بھی امل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں