اشتہار

ایمن خان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا؟ حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان کے گھر میں سیوریج لائن دھماکے کی حقیقت شوہر اور اداکار منیب بٹ نے بیان کر دی۔

نجی نیوز چینل کے رمضان شو میں گفتگو کرتے ہوئے منیب بٹ نے بتایا کہ سیوریج لائن میں مختلف گیس کے ملاپ سے دھماکا ہوا، ملازمہ کسی کام کے سلسلے میں باہر گئیں اور لائنیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔

منیب بٹ نے بتایا کہ ایسا لگا جیسے بم دھماکا ہوا ہو، اس وقت گھر میں تمام لوگ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، ہمارے برابر والے فلیٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر اڑے جس سے ایمن خان زخمی ہوئیں۔

گزشتہ ماہ ایمن خان کے فلیٹ کی سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا جس میں اداکارہ زخمی ہوئی تھیں۔ منیب بٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ 20 فروری اتوار کے دن سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس سے گھر کا آدھا حصہ گر گیا۔

’ایمن کو شیشے کے ٹکڑے لگنے کی وجہ سے معمولی چوٹیں آئیں لیکن اللہ کا بڑا کرم ہوا۔ الحمد اللہ، وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔‘

منیب بٹ نے لکھا تھا کہ ایسے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ زندگی کی اہمیت خاندان اور پیاروں کی حفاظت و صحت ہے، میں اور میری فیملی محبتوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے بے حد مشکور ہیں، ہمارے لیے دعا کرتے رہیں۔

ایمن خان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں