اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دوران پرواز ایمن اور منیب کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن اور منیب کی جہاز میں بیٹھے تصاویر کی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی پہنچ گئے، ایمن نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جو انہوں نے دوران پرواز بنائی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اہلیہ ایمن کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، منیب نے بتایا کہ ’وہ ایوارڈ شو کی تقریب کے لے اہلیہ کے ساتھ استنبول پہنچے ہیں۔‘

ایمن اور منیب کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان شادی کے بعد سے شوبز سے دور ہیں تاہم ان کے شوہر منیب بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بددعا‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ’بددعا‘ میں منیب بٹ کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں