معروف اداکارہ ایمن خان نے شوبز کی خواتین کی شادی میں منسلک ہونے سے متعلق اظہار خیال کردیا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوالات کے مختلف سیگمنٹس میں اپنی رائے ظاہر کی۔
پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ سے میزبان و ہدایت کار نے سوال کیا کہ تمام اداکاراؤں کو جلد شادی کرلینی چاہیے کیونکہ لڑکوں کی تعداد کم ہورہی ہے؟
ایمن خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، جب وقت ہو تو شادی کرلینی چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ شادی کرنے میں بہت زیادہ وقت لگادیں تو پھر آپ کی شادی نہیں ہوتی۔
اداکارہ نے بغیر نام لیے انڈسٹری کی غیرشادی شدہ اداکاراؤں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کتنی ساری اداکارائیں ہیں جن کی شادیاں اب تک نہیں ہوئیں۔
اداکارہ نے یاسر حسین کو دوسروں سے میل جول کم رکھنے کا مشورہ دیا۔
ایمن خان نے پروگرام کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی حسِ مزاح کی تعریف کی، ساتھ ہی ایک اور سوال پر انہوں نے اداکار فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کو مشورہ دیا کہ دونوں اداکار دوسروں سے ملاقات کیا کریں، وہ بہت کم دیگر اداکاروں سے ملتے ہیں۔