پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان جیسی دکھنے والی لڑکی کی کسی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، لڑکی کے نین نقشوں کو ایمن خان کے ساتھ اتنا میل کھانے پر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لڑکی نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان اور ارجن کپور پر فلمائے گئے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان سے اتنی تو اُن کی خود کی جڑواں بہن، اداکارہ منال خان نہیں ملتیں جتنی یہ لڑکی ایمن خان جیسی دکھ رہی ہے۔