بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

ایمن زمان نے پیچھا کرنے والے لڑکے کو کیسے سبق سکھایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان نے پیچھا کرنے والے لڑکے کو سبق سکھا دیا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ ایمن زمان نے شرکت کی اور نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

ایمن زمان نے کہا کہ جب میں نویں دسویں جماعت میں تھی تو بہت لڑکوں نے میرے ہاتھ سے مار کھائی ہے۔

- Advertisement -

میزبان نے ازراہ مذاق کہا کہ کراٹے میں تو لاتیں سکھاتے ہیں آپ کیوں ہاتھ سے مار رہی تھیں؟ ایمن نے کہا کہ اس وقت میرے ہاتھ ہی کافی تھے۔

میزبان نے پوچھا کہ آخری بار کس لڑکے کو اور کہاں مارا تھا؟

ایمن زمان نے بتایا کہ جب میں بارہویں جماعت میں تھی اور کالج جارہی تھی ایک لڑکا ایک ہفتے سے میرا پیچھا کررہا تھا، وین سے اتر کر ہم لوگ تھوڑا پیدل چل کر کالج جاتے تھے تو راستے میں وہ لڑکا کھڑا ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے وہ لڑکا پیچھے پڑا تھا، ایک دن میرے ساتھ دوست نہیں تھی اور میں اکیلی تھی وہ میرے پیچھے پیچھے چلنے لگا میں نے اس سے کہا کہ کیوں میرا پیچھا کررہے ہو، تو کہنے لگا کہ میری مرضی میں چلوں یا نہ چلوں، تمہیں کیا مسئلہ ہے۔

ایمن زمان نے کہا کہ تھوڑی دور آگے کچھ لوگ کھڑے تھے میں نے سوچا کہ اس کو ابھی سبق سکھاتی ہوں، میں تھوڑی آگے چلی وہ رکا ہی نہیں اور پیچھے پیچھے آتا رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں رش میں پہنچ کر رک گئی اور کہا کہ اب بتاؤ مسئلہ کیا ہے، وہ لڑکا گھبرا گیا اس دوران لوگ آگئے کہ کیا ہوگیا ہے؟

ایمن زمان نے کہا کہ ’میں ان لوگوں کو بتایا کہ ایک ہفتے سے مجھے تنگ کررہا ہے پھر ان لوگوں نے اس کی خوب پٹائی کی اور مجھے بہت سکون ملا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں