شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف شادی کے سوال پر شرما گئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کی کاسٹ عینا آصف، ثمر جعفری، ریحام رفیق اور ابو الحسن نے شرکت کی۔
ندا یاسر نے پوچھا کہ شادی کس عمر میں کرنی چاہیے جواب میں عینا آصف شرمانے لگیں اور پھر کہا کہ 25 سے 26 سال کی عمر میں کرلینی چاہیے۔
ثمر جعفری نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی عمر نہیں ہے جب آپ دماغی اور مالی تور پر مستحکم ہوں تو شادی کرلینی چاہیے، میرے نزدیک عمر معنی نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ لوگوں نے 40 سال کی عمر میں شادی کی ہے اور کامیاب رہی ہے اور 18 سال کی عمر میں بھی کی ہے جو کامیاب رہی ہے۔
نوجوان اداکار ابو الحسن نے کہا کہ زندگی میں ابھی اور بھی کام ہیں شادی کی طرف دھیان نہیں جاتا، زندگی میں مسائل ہوں پہلے انہیں تو حل کرلیں پھر کسی کے ساتھ رہنا چاہیں گے، اگر میں ہی ٹھیک نہیں ہوگا تو کسی اور کا خیال کیسے رکھوں گا۔
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔
ڈرامے میں عینا آصف میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں جبکہ ثمر جعفری کو گلوکار بننے کا جنون ہے لیکن والد کے کہنے پر وہ میڈیکل کالج میں داخلہ لیتے ہیں۔