منگل, جون 24, 2025
اشتہار

عینا آصف کی عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ عینا آصف نے پہلی بار اپنی عمر کا بتایا ہے کہ وہ کتنے سال کی ہیں۔

اداکارہ عینا اصف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’بز‘ میں شرکت کی جہاں میزبان حسن چوہدری نے ان سے عمر سے متعلق سوال کیا۔

میزبان نے کہا کہ جب آپ 12 سے 13 کی تھیں تو لوگ کہتے تھے کہ یہ 16 سے 17 سال کی ہیں اور اب جب آپ 16 کی ہوگئی ہو تو لوگ کہتے ہیں نہیں یہ 12 سال کی ہے۔

عینا آصف نے کہا کہ میری عمر سے متعلق باتیں ہمیشہ ہوتی رہی ہیں پہلے مجھے یہ چیز پریشان کرتی تھی لیکن اب میں اس پر پریشان نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے کام کے ذریعے ثابت کررہی ہوں، آپ میرے کام کو جج کریں اور اس پر تنقید کریں لیکن نجی زندگی سے متعلق گفتگو نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں  اپنی سالگرہ بھی مناتی ہوں یہ بھی نہیں ہے کہ وہ تبدیل ہوجاتی ہے میں اصل میں 16 سال کی ہوں اور اس سال 17 سال کی ہوجاؤں گی۔

کام کے محاذ پر عینا آصف اس وقت ٹرینڈنگ ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کی مرکزی کردار مایا شہیر کے کردار کے ساتھ پذیرائی حاصل کر رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ ثمر جعفری موجود ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ​​ہلالی، سعد ضمیر فریدی، ریحام رفیق، نذر الحسن، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ارشد محمود، سمن انصاری اور ابوالحسن بھی شامل ہیں۔

پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی تحریر کرن صدیقی نے لکھا ہے اور اسے ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں