شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے اسکول سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے دیا۔
اداکارہ عینا آصف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
اداکارہ نے سوال کیا گیا کہ وہ اسکول میں کس ایک خاصیت کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں؟
عینا نے بتایا کہ جس اسکول میں پڑھتی ہوں اسی اسکول سے بھائی بہن نے بھی تعلیم حاصل کی ہے، بھائی اسکول میں بہت مشہور تھا تو سب کہتے ہیں کہ احمد کی بہن آرہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں قریب ہی کھڑی تھی اور تین لڑکیاں کہہ رہی تھیں کہ ہاں یہ عینا آصف، احمد کی بہن ہے، اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہ آرام سے بولیں تاکہ مجھے آواز تو نہ آئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ساری ٹیچر بھی مجھے اسی وجہ سے جانتی ہیں اور کچھ ہم بہن بھائیوں کی آنکھیں ایک جیسی ہیں اس وجہ سے جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عینا آصف نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں احد رضا میر کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔