جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عینی جعفری کی نئی تصویر مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عینی جعفری رحمٰن کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کو بھا گئی۔

عینی جعفری نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہے۔

وہ ان دونوں برطانیہ میں ہیں جہاں ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے فوٹو کے کیپشن میں اس کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ’یہاں ہیٹ ویو ہے۔‘

- Advertisement -

مداح جہاں عینی جعفری کی تصویر لائک کر رہے ہیں وہیں انہیں سخت گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

آج سے 12 سال قبل اداکاری کے کیریئر کا آغاز کرنے والی عینی جعفری نے کچھ روز قبل شوہر اور بیٹے کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کو آغوش میں لیے ممتا بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں جب کہ ایک اور تصویر ان کا بیٹا اپنے والد فارس رحمان کی گود میں ساحل کنارے کھڑا ہے۔

عینی جعفری ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ اور ’بالو ماہی‘ فلم میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نجی ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں