تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں جاری تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے حملوں میں تیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری سمسٹر خزاں برائے 2020  کے امتحانات ملتوع کرنے کا اعلان اتوار کے روز کیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائےگا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ضلعی دفاتر کے ڈائریکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں امتحانات ملتوی کیے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس جبکہ بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے مطابق ملتوی امتحانات عیدکی چھٹیوں کے بعدمنعقد ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 نومبر کو تعلیمی اداروں اور اسکولوں کی بندش کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں سمسٹر بہار  2020 کی تمام کلاسوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں واضح کیا گیا تھا کہ 25 نومبر کو ہونے والا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا جبکہ 26 نومبر سے 10 جنوری 2021 تک ہونے والے پرچوں کے حوالے سے جلد اعلان کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں