منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں سمسٹر بہار  2020 کی تمام کلاسوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے 26 نومبر کو تعلیمی اداروں اور اسکولوں کی بندش کے فیصلے کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 25 نومبر کو ہونے والا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا جبکہ 26 نومبر سے 10 جنوری 2021 تک ہونے والے پرچوں کے حوالے سے جلد اعلان کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں شریک اساتذہ نے آن لائن امتحانات لینے کی مخالفت بھی کی جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ سمندر پار مقیم طالب علموں کے بھی آن لائن امتحانات فی الحال منسوخ کیے جائیں۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ’یونیورسٹی حکومتی احکامات اور فیصلوں پر عمل کرنے کی پابند ہے‘۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نتائج‌ کا اعلان کردیا

انہوں نے ہدایت دی کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور یونیورسٹی آنے والوں کو بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے داخل نہ ہونے دیا جائے۔

اس موقع پر طے کیا گیا کہ سمسٹر خزاں 2020 کی کلاسز اور ورکشاپس کا انعقاد آن لائن کیا جائے گا تاکہ طالب علموں کی تعلیم متاثر نہ ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں