سعودی عرب میں مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کیلیے تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے 23 ویں متبرک شب (ممکنہ شب قدر) مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی۔
وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کی 23 ویں شب مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی۔ یہ زائرین بیرون ملک کے علاوہ اندرون ملک سے بھی مکہ مکرمہ آئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 22 رمضان کو 5 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ زائرین نے مقدس مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جب کہ ظہر کی نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار اور 5 لاکھ 47 ہزار نے عصر کی نماز ادا کی۔
ماہِ صیام کا آخری عشرہ، مسجد الحرام میں لاکھوں زائرین کی آمد
مغرب کی نماز میں زائرین کی تعداد بڑھ گئی اور 7 لاکھ 10 ہزار زائرین نے نماز مغرب ادا کی۔ عشا اور نماز تراویح کے وقت 7 لاکھ 32 ہزار زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔