جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عمرشریف کو امریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سے روانہ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف کامیڈین عمرشریف کوامریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سےروانہ ہوگی ، ایئرایمبولینس کی اگلی منزل ری فیولنگ کیلئےآئس لینڈ کا ایئرپورٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کوامریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سےروانہ ہوگی ، عمرشریف کورات جرمنی آمدکےبعدمقامی اسپتال میں داخل کردیاگیاتھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرشریف کی اہلیہ کوجرمنی میں داخلے کےبعدویزےکی دشواری کاسامناکرناپڑا تاہم عمرشریف کی اہلیہ کوویزاجاری کرکےمختصرقانونی قیام کی اجازت مل چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمرشریف کی اہلیہ اس وقت اپنے شوہر کے پاس اسپتال میں موجود ہے ، ایئرایمبولینس کی اگلی منزل ری فیولنگ کیلئےآئس لینڈکاایئرپورٹ ہے۔

یاد رہے اہلیہ زریں غزل کا کہنا تھا کہ عمرشریف کوتھکاوٹ اور ہلکےبخارکی وجہ سے جرمنی میں روکا گیا ہے، وہ رات جرمنی میں قیام کریں گے، عمرشریف کا ڈاکٹرطارق شہاب کے مشورےپر جرمنی میں قیام بڑھایاگیا۔

خیال رہے معروف کامیڈین عمرشریف7گھنٹے14منٹ میں کراچی سے جرمنی پہنچے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں