اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امن کی ہماری خوہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مقابلے کیلئے ہر دم تیار ہیں، ایئر چیف

اشتہار

حیرت انگیز

رسالپور : ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ امن کی ہماری خوہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رسالپور پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو تھے، 145 جی ڈی پائلٹس کے ساتھ انجینئرنگ،ائیرڈیفنس سمیت مختلف کورسززکےکیڈٹس نے اپنی تربیت مکمل کی ، بہترین کارکردگی پرکیڈٹس کواعزازی شمشیر اورٹرافیاں دی گئیں۔

ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے گریجویٹ ہونیوالے تمام کیڈٹس سمیت سعودی کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے پاس آؤٹ کیڈٹس پاک فضائیہ کی شاندار روایات کو آگے لیکر چلیں گے۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس خود کو جدید رجحانات سے آگاہ کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتاہے لیکن امن کی ہماری خوہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں