کراچی : ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے بھارت کے خلاف تینوں مسلح افواج تیار ہیں، معلوم ہے بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایکسپو سینٹر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم تیار ہیں کمزور نہ سمجھا جائے ہمیں معلوم ہے کہ بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آئیڈیاز مشترکہ ایونٹ ہے، جس طرح کے چیلنجز ہیں، خطے میں اس سے نمٹنے میں کافی تعاون ملے گا، مستقبل میں اس انڈسٹری کو کافی حد تک ترقی ملے گی، ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں اس کئیے وسائل کے حصول کے لئے بھی کوشش جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، بزنس ایک علیحدہ معاملہ ہے۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا اللہ نہ کرے کہ بھارت کے ساتھ کبھی جنگ ہو اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں
انکا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہئے تحمل سے کام لے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرے، اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد تمام تیاری مکمل کرلی تھی، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آنے والے نہیں، پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے یہی وجہ ہے کہ بیرونی ممالک کے پائلٹس ہمارے پاس آکر ٹریننگ لیتے ہیں
اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے، چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود پر انحصار کرنا ہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایویشن سٹی قیام کا مقصد ایوی ایشن شعبہ میں تحقیق و ترقی کرنا ہے، ٹیکنالوجی کو تحقیق کے زریعے بیس سے پچیس سال آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں : پاک فضائیہ نے ضربِ عضب میں اہم کردارادا کیا ہے، سہیل امان
ائیر چیف مارشل نے اصولوں کی بنیادوں پر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔
انہوں نے ضرب عضب کو دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج روزانہ کی بنیاد پر لڑ رہی ہے، اس آپریشن میں فضائیہ بھی شامل ہے۔