منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، ایئر چیف سہیل امان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ علاقائی سالمیت اورخود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی.

ترجمان پاک فضائیہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈکوارٹرز ایئر ڈیفنس کمانڈ کے دورے کے دوران کیا، ایئر مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور جوانوں و افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی.

ایئرمارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.

- Advertisement -

ایئرچیف سہیل امان نے کہا کہ قوم کے شاہینوں کی پرواز بلند، نشانہ سو فیصد درست اور عزم و حوصلہ چٹانوں کی طرح مضبوط ہے اس لیے دشمن پاک سرزمین کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی جرات نہیں کرے.

ترجمان پاک فضائیہ کا اپنے اعلامیہ میں کہنا تھا کہ ایئرچیف نے ایئر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آپریشنز کا معائنہ بھی کیا جس کا مقصد ایئرڈیفنس آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کرنا اور جائزہ لینا تھا اس موقع پرایئرچیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریو سے بھی ملاقات کی اور اُن کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبوں کو سراہا.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں