اشتہار

کراچی، ایئر مارشل سہیل امان نے جدید ایئر بیس کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پاک فضائیہ نے کراچی کے نزدیک نئے ایئر بیس بھولاری ایئر بیس کا افتتاح کردیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نئے ائیربیس بھولاری کا افتتاح مہمان خصوصی، سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان نے مہمان اعزازی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمرا کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے جوانوں سے گفتگو کی جب کہ بیس کمانڈر نے شرکاء کو بریفنگ بھی دی۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر چار ایف 16 طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور جنگی کرتب بھی دکھائے جسے شرکاء کی جانب سے سراہا گیا۔

بھولاری بیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ بھولاری ائیربیس کراچی کی ساحلی پٹی اور بحری دفاع کو مضبوط بنائے گا اور ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی ضرورت کے علاوہ یہ بیس ٹھٹھہ اورقریبی علاقوں کی معاشی و سماجی ترقی میں معاون ثابت ہوگا جس کی بدولت مقامی آبادی کوجدید طبی سہولتیں، معیاری تعلیم اور روزگار بھی میسر آئے گا۔

ایئر مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ بھولاری بیس فضائیہ کی اسٹریٹجک سبقت کا مظہر ہوگا جو سی پیک کے تحفظ میں کلیدی کردارادا کرے گا اور ہم یہاں سے بری فوج کو بھی مؤثر سپورٹ فراہم کرسکیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں