کار کے شو روم میں ایئر کنڈیشنر دھماکے کے بعد پھٹ گیا جس کے باعث لگنے والی خوفناک آگ نے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا.
گرمی میں ایئرکنڈیشن کا استعمال کافی زیادہ کیا جاتا ہے، تاہم اس کی کولنگ کا خیال رکھے بغیر متواتر استعمال خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں کار کے شور روم میں خوفناک آتشزدگئی ہوئی جس کی وجہ اے سے میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ تھی۔
مذکورہ واقعہ 11 جون کو مظفر نگر کے رادھا گووند آٹو موبائلز میں پیش آیا۔ آگ ماروتی کاروں کے شوروم میں لگی۔ سوشل میڈیا پر زیرگرش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کا شوروم خوفناک آگ کی لپیٹ میں ہے اور بھیانک شعلے بلند ہورہے ہیں۔
A massive fire broke out at a Maruti showroom in Uttar Pradesh's Muzaffarnagar district. 🔥
Details here 👇https://t.co/zHlTU5oFwy#MarutiShowroom #Fire #UttarPradesh #Muzaffarnagar #LokmatTimes pic.twitter.com/BXtIbsepXQ
— Lokmat Times (@lokmattimeseng) June 11, 2024
آگ کا گاڑھا سیاہ دھواں ہر طرف پھیلا ہوا ہے جس نے منظر کو اور بھی خوفناک بنا دیا ہے، شوروم میں چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک آگ لگی رہی جس پر کافی مشکل سے قابو پایا گیا
شوروم میں موجود 24 سے زائد کاریں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی چیف فائر آفیسر اپنے عملے سمیت چار فائر انجنوں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے۔
تاہم آگ کی شدت کے باعث تین اضلاع سے 20 کے قریب فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرنا پڑا، شوروم کے اندر ایئر کنڈیشنگ یونٹس کے پھٹنے کے باعث آگ شدت اختیار کرتی رہی۔
شدید گرمی اور بار بار ہونے والے دھماکوں سے شوروم کے ملازمین میں افراتفری مچ گئی اور ملازمین احاطے سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آگ بجھانے کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد کافی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔