بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرونا پھیلنے کی ایک اور وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی پروفیسر نے کرونا کے پھیلنے کی وجہ ایئر کنڈیشن کو قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی ہاوورڈ میڈیکل اسکول کے پروفیسر ایڈورڈ نارڈیل کا کہنا تھا کہ کرونا کے زیادہ کیسز اُن مقامات پر رپورٹ ہوئے جہاں ایئرکنڈیشن زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ شخص کے چھینکنے اور کھانسنے کے بعد ہوا میں معلق ہونے والے زرات ہی دراصل کرونا کے پھیلنے کا سبب بنتے ہیں کیونکہ یہ ہوا کے ذریعے انسانی جسم میں باآسانی داخل ہوجاتے ہیں‘۔

پروفیسر ایڈورڈ نارڈیل کا کہنا تھا کہ ’عام طور پر جس جگہ (گھر، دفتر یا شاپنگ مال) میں اے سی لگا ہوتا ہے اُس جگہ کو ٹھنڈک برقرار رکھنے کے لیے بند رکھا جاتا ہے، ایسے مقامات پر جرثوموں کا ردعمل دیگر مقامات کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور یہی انفکیشن کے پھیلنے کا سبب بھی بنتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’گرمی سے گھر میں داخل ہونے والے لوگوں کے لیے اے سی کی ہوا خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ وہ اس سے خود اور دوسروں کو متاثر کرسکتے ہیں‘۔

پروفیسر ایڈورڈ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ہر وقت ای سی استعمال نہ کریں اور جتنا ممکن ہو اس سے بچیں کیونکہ اس کے ذریعے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں