تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‏’ایئر ڈیفنس دشمن کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس بارڈ رپر دشمن کی ہرمہم جوئی کا جواب دینے کیلئے ‏تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ‏کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نے ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ اور سینٹر کے امور سے ‏متعلق بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ایئرڈیفنس جدیدترین ویپن سسٹم سےلیس ہے سینٹرایئرڈیفنس ‏سےمتعلق مختلف امور،کمانڈکومربوط بنائےگا، سمولیٹرکمپلیکس میں جدیدترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چندسالوں میں آرمی ایئرڈیفنس ‏نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ایئرڈیفنس بارڈرپردشمن کی ہرمہم جوئی کاجواب دینےکیلئےتیارہے۔

آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کی مہارتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے بہتر ‏طور پر نمٹنےکیلئےمربوط تعاون ضروری ہے مستقبل کےجنگی چیلنجز سے نمٹنےکیلئےآپسی ربط کو مستحکم کرنا ‏ہو گا۔

Comments

- Advertisement -