پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کے دستے کی پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کی قبر پر سلامی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے نے شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ایئروائس مارشل سید حسن اظہر رضوی، ایئرآفیسر کمانڈنگ سدرن ایئرکمانڈ پی اے ایف کی قیادت میں ایئرفورس کے دستے نے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، چیف آف ایئر اسٹاف کی طرف سے شہید نوجوان پائلٹ راشد منہاس کی یادگار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اس موقع پر پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

دوسری جانب ائیروائس مارشل سلمان بخاری نے یوم فضائیہ پر کہا ہے کہ راشد مہناس کی شہادت قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

یوم فضائیہ کے موقع پر ائیر وائس مارشل سلمان بخاری نے صبح سویرے کپٹن شہید راشد مہناس قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ائیروائس مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شہداء قوم کے ہیروں ہیں۔

انہوں نے کہا اگر دشمن نے میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا تو فضائیہ دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کریگی ،انہوں نے کہا کہ کڑے وقت میں قوم راشد مہناس اور ایم ایم عالم جیسے ہیرودیکھے گی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں