ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

فضائی میزبان نوکر نہیں ہیں، یاسر حسین بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کو آئینہ دکھا دیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، ہدایت کار اور میزبان یاسر حسین سوشل میڈیا پر اکثر سماجی معاملات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک سماجی مسئلے کی جانب نشاندہی کی، جو ہوائی میزبانوں اور مسافروں سے متعلق ہے۔

یاسر حسین نے گزشتہ دنوں کراچی سے لاہور ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کی کچھ تصاویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن بھی لکھا۔

کیپشن میں انہوں نے کہا کہ ’آج فلائٹ میں، میں نے نوٹ کیا ہے کہ عوام خصوصاً مرد حضرات کو لگتا ہے کہ جہاز میں کام کرنے والی خواتین جو آپ کو ہزاروں فُٹ اوپر آسمان پر کھانا دیتی ہیں اور آپ کے جھوٹے برتن اٹھاتی ہیں وہ باپ کی نوکر ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔‘

یاسر حسین کا مزید لکھنا تھا کہ ’تمیز سے بات کرنا سیکھیں، خدارا مختلف شعبوں کا احترام کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں