بھارت میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کا پائلٹ ارمان طیارے کی کامیاب لینڈنگ کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ ارمان نے سری نگر سے دہلی کی طرف اڑان بھری تھی اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کو بحفاظت لینڈ کیا تھا۔
طیارے کی لینڈنگ کے بعد جب وہ ایئرپورٹ کے ڈسپیچ آفس پہنچے تو ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی، اسی اثناء میں وہ زمین پر غش کھا کر گر گئے، انتظامیہ نے انہیں فوری اسپتال منتقل کیا مگر راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق جہاز کے دیگر عملے نے بتایا کہ ارمان نے دورانِ پرواز بھی طبیعت کی خرابی محسوس کی تھی۔ اس کے باوجود انہوں نے طیارے کو بحفاظت منزل مقصود تک پہنچا دیا۔
اس سے قبل گزشتہ برس بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کے طیارے کو امریکی دورے سے قبل بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ممبئی پولیس کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہوئی، جس میں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ مودی کے طیارے پر حملہ ہوسکتا ہے، کیونکہ اُنکا ایک غیر ملکی سرکاری دورہ شیڈول ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے فون کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، کہا جارہا ہے کہ گرفتار شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
نیویارک : ہسپانوی سیاح خاندان کا ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ایجنسیوں کو بھی آگاہ کیا اور تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس نے بتایا کہ دھمکی دینے والے شخص کو چیمبور کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جو ذہنی معذور ہے۔