جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

خاتون پائلٹ کی گھر سے لاش برآمد، وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ممبئی کے علاقے اندھیری میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا، ایئر انڈیا کی 25 سالہ خاتون پائلٹ سریشٹی تلی نے مبینہ طور پر اپنے فلیٹ میں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں خاتون پائلٹ کے دوست کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سریشٹی کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع انکے فلیٹ سے برآمد کرلی گئی ہے، خاتون کے دوست 27 سالہ آدتیہ پانڈے کو گرفتار کر کے 29 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ سریشٹی کے انکل نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ آدتیہ پانڈے اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی اور جھگڑا کرتا تھا، جس کے سبب سریشٹی انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوگئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل بھارت میں تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے ایک ہاسٹل میں نامناسب غذا کی فراہمی کے باعث بیمار ہونے والی طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

رپورٹس کے مطابق طالبہ شیلجہ کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بیمار طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی، جس کی لاش کو آبائی علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

آصف آباد ضلع کے آشرم اسکول وانکیڈی میں غیر معیاری غذا کے باعث دیگر طالبات کے ساتھ شیلجہ بھی بیمار ہوگئی تھی، واقعہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔

لبنان جنگ بندی معاہدہ، لوگوں کی واپسی شروع، جشن کا سماں

طالبہ کو دیگر چار طالبات کے ساتھ چند دن قبل طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں بہتر علاج کے لئے اسے نمس اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق طالبہ غیر معیاری غذا کے باعث بیمار ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں