جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

ویڈیو: بھارتی طیارہ حادثے میں ایک مسافر چھلانگ لگا کر بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے دوران ایک مسافر چھلانگ لگانے کے باعث بچ گیا۔

بھارتی میڈیا نے مسافر کی فوٹیج نشر کی ہے جس نے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگائی تھی، مسافر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خوش قسمت مسافر کی سیٹ الیون اے تھی جبکہ اس کانام وشواش بتایا گیا ہے جو بھارتی نژاد برطانوی شہری ہے۔

یہ پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی

مسافر کا کہنا تھا کہ اڑان بھرتے ہی 30 سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ خرابی ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 241 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ دو مسافر خوش قسمتی سے بچ گئے۔

ایک خاتون مسافر بھومی چوہان ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچی تھی اور طیارے میں سوار نہ ہوسکیں۔

طیارہ ہاسٹل پر گرنے کے باعث ایم بی بی ایس کے 3 طلبہ ہلاک، 45زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں