ایک اور ایوی ایشن ماہر نے بھی حادثے کا شکار بھارتی طیارے کے فلیپس نہ کھلنے پر سوالات اٹھا دیئے۔
ایوی ایشن سیفٹی کنسلٹنٹ جان ایم کاکس کا کہنا ہے کہ پروں پر فلیپس درست طریقے سے نہیں کھلے یہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ طیارے کے فلیپس درست تھے یا نہیں۔
جان ایم کاکس کے مطابق جہاز کے اگلے حصےکو باربار اوپر اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ مسلسل نیچے آرہا تھا فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ہوائی جہاز لفٹ نہیں بنا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فلیپس کو پوزیشن میں رکھنا ہوتا ہے تاکہ ونگ کم رفتار سے زیادہ لفٹ کر سکے لیکن فوٹیج میں نظر آرہا ہے فلیپس اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ جہاز لفٹ کر سکے۔
برطانوی ایوی ایشن کے ماہر نے احمد آباد میں بھارتی ایئرلائن کے طیارے حادثے کی بنیادی وجہ بتا دی۔
ایوی ایشن ماہر ٹیری ٹوزر کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ٹیک آف گیئر سے متعلق بھی ہو سکتی ہے سوال فلائٹ پر فلیپس کی پوزیشن کے گرد گھومتا ہے کیونکہ فلیپس کے بغیر کوئی ہوائی جہاز ٹیک آف نہیں کر سکتا یہاں تحقیقات کرنا ہوں گی۔
ٹیری ٹوزر نے کہا کہ فوٹیج دیکھی ہیں اس میں جہاز کے پروں پر فلیپس نظر نہیں آرہے فلیپس ہوائی جہاز کے پروں پر پیچھے ہٹنے والی سطحیں ہیں جو رفتار کنٹرول کرتی ہیں اگر فلیپس نہ ہوں تو طیارہ محفوظ طریقے سے پرواز نہیں کر سکتا۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ فضائی حادثات کے معائنہ کاروں کی ٹیم بھارت بھیجےگا۔ معائنہ کاروں کی ٹیم آج شام لندن سےروانہ ہو گی۔