بھارتی ایئر لائن ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے میں خرابی آنے کے باعث بیچ سفر کے دوران اسے ویانا میں روک کر مسافروں کو اتارا گیا۔
ایئر انڈیا کی دہلی سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی پرواز (AI103) سفر کے دوران مختصر قیام کےلیے ویانا میں رکی تاکہ اس کی مینٹیننس کو چیک کیا جائے، تاہم جہاز کو چیک کرنے کے بعد اس فلائٹ کا آگے کا سفر منسوخ کر دیا گیا،
ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی پرواز AI103 ایندھن بھرنے کے لیے ویانا میں رکی تھی، ہوائی جہاز کی معمول کی جانچ کے دوران اس میں اصلاح کی ضرورت کی نشاندہی ہوئی۔
ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
ترجمان نے کہا کہ "2جولائی کو ایئرلائن کی پروازAI103 نے ویانا میں ایندھن کی ری فیولنگ کرنا تھی لیکن معمول کے طیارے کی جانچ کے دوران پتا چلا کہ جہاز میں مینٹیننس کا اہم کام ہونا باقی ہے جس کےلیے اضافی وقت درکار ہوگا۔
اب ویانا سے واشنگٹن ڈی سی کی پرواز کو اس مسئلے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو اتار دیا گیا، اس کے علاوہ واشنگٹن سے دہلی کے لیے ویانا کے لیے پروازAI104 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ایئر انڈیا نے مزید بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو دہلی کے لیے متبادل پروازوں پر دوبارہ بک کرایا گیا ہے یا ان کی ترجیحات کی بنیاد پر مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ "ایئر انڈیا کو ہونے والی تکلیف پر گہرا افسوس ہے اور وہ تمام مسافروں اور عملے کی حفاظت کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔”
خیال رہے کہ ایئرانڈیا اس وقت ایوی ایشن کے نگراں ادارے کے ریڈار پر ہے، گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کے مہلک طیارے کے حادثے کے بعد اسے اس پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔
ایئرانڈیا کے تین عہدیداروں کو فوری نکالا جائے، بھارتی ڈائریکٹوریٹ کا تحقیقات کے بعد حکم