بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کی اڑان بھرنے اور تباہ ہونے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں مسافر طیارے کو احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے اور پھر چند سیکنڈ میں ہی تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایئر انڈیا کے طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے جن میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی
لندن جانے والی اس پرواز میں 169 بھارتی اور 53 برطانوی شہری شامل سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔
علاوہ ازیں ایوی ایشن ماہر ٹیری ٹوزر کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ٹیک آف گیئر سے متعلق بھی ہو سکتی ہے سوال فلائٹ پر فلیپس کی پوزیشن کے گرد گھومتا ہے کیونکہ فلیپس کے بغیر کوئی ہوائی جہاز ٹیک آف نہیں کر سکتا یہاں تحقیقات کرنا ہوں گی۔
ٹیری ٹوزر نے کہا کہ فوٹیج دیکھی ہیں اس میں جہاز کے پروں پر فلیپس نظر نہیں آرہے فلیپس ہوائی جہاز کے پروں پر پیچھے ہٹنے والی سطحیں ہیں جو رفتار کنٹرول کرتی ہیں اگر فلیپس نہ ہوں تو طیارہ محفوظ طریقے سے پرواز نہیں کر سکتا۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ فضائی حادثات کے معائنہ کاروں کی ٹیم بھارت بھیجےگا۔ معائنہ کاروں کی ٹیم آج شام لندن سےروانہ ہو گی۔