اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

بھارتی طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے بدقسمت خاندان کی آخری سیلفی وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے بدقسمت خاندان کی آخری سیلفی وائرل ہوگئی، پرتیک جوشی اہلیہ اور 3 بچوں کے ساتھ لندن جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی طیارہ حادثہ کئی کہانیاں چھوڑگیا، بھارتی فیملی کا لندن جانے کا خواب پورا نہ ہو سکا، چھ سال تک اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے انتھک محنت کرنے والے سافت انجینیئر پرتیک جوشی کی طیارے میں بیٹھ کر بیوی بچوں کے ہمراہ لی گئی تصویر بدقسمتی سے آخری تصویر ثابت ہوئی۔

بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ائیر انڈیا کی پرواز کا بدقسمت مسافر اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ لقمہ اجل بن گیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سافٹ ویئر انجینیئر پرتیک جوشی اپنی ڈاکٹر بیوی اور بچوں کے ساتھ لندن جارہا تھا، ان کی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس نے اپنی نوکری چھوڑی اور مستقبل کے لیے برطانیہ منتقل ہو رہے تھے۔

پریتک جوشی گزشتہ 6 سال سے لندن میں سافٹ ویئر انجینئر کی نوکری کر رہے تھے، وہ اپنی بیوی اور 3 بچوں کو بھی اپنے ساتھ لندن لے جانے کے لیے احمد آباد آئے تھے۔

مزید پڑھیں : بھارتی خاتون نجومی نے ایک ہفتہ قبل طیارہ حادثے کی پیشگوئی کردی تھی‘

پرتیک جوش نے طیارے میں بیٹھ کربیوی بچوں کے ہمراہ ایک تصویر بھی لی اور اپنے رشتہ داروں کو بھیجی تھی۔

گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں