بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے مسافروں کو دور جدید کی سفری سہولیات فراہم کررہا ہے، ایئر مارشل ارشد ملک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو دور جدید کے مطابق فضائی سفر کو محفوظ اور سفری سہولیات فراہم کررہا ہے۔

یہ بات انہوں نے برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کے وفد نے کراچی میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک سے ملاقات کی۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے برطانوی وفد کو پی آئی اے کے آپریشنل جدید بورڈنگ سسٹم اور بوئنگ 777 طیاروں کی اپ گریڈنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو دور جدید کے مطابق فضائی سفر کو محفوظ اور سفری سہولیات فراہم کررہا ہے، برطانیہ کی جانب سے ائیرپورٹس کیلئے جدید ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹر دینے پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازوں کے مسافروں ان کے سامان، اسکریننگ اور کارگو میں جانے والے سامان کو بھی مکمل اسکینگ کے ساتھ پروازوں کو روانہ کیا جاتا ہے۔

ملاقات میں برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کے وفد کے شرکاء نے پی آئی کی برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ اور سیکیورٹی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکساتانی ائیرپورٹس پر جدید مشینری کی تنصیب اور سیکیورٹی انتظامات بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں