پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایئرمارشل ارشد ملک پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایئرمارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کردیا گیا، انہیں شاندار عسکری خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے، ایئر مارشل ارشد ملک12جولائی1962کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے1978میں 76ویں جی ڈی پی کورس میں شمولیت اختیار کی۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے دسمبر1983میں بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا، ایئرمارشل ارشد ملک کئی تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑا چکے ہیں، ارشد ملک فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ کی کمان کرچکے ہیں۔

انہوں نے آپریشنل ائیر بیس، ریجنل ائیر کمانڈ کی ذمہ داری بھی نبھائی، اس کے علاوہ ارشد ملک ڈپٹی اور بعد ازاں چیئرمین پی اے سی کامرہ بھی تعینات رہے، ترجمان کے مطابق ایئرمارشل ارشد ملک کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں