بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کو تیاری کے حساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے، ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، ہرکامیابی کےپیچھےایک تیاری اور اس کی داستان ہوتی ہے۔

عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں سب اہم ٹریننگ اور لیڈر شپ ہے، 2019 کی شکست کے بعد بھارت نے رافیل طیارےخریدے اور اپنے طیارے گرنے کے بعد مودی نے شور مچایا اور 2020 میں مودی نے فرسٹ شوٹ صلاحیت والے رافیل طیارے خریدے۔

انھوں نے بتایا کہ رافیل کےبعدبھارت کےپاس 150کلومیٹرکی شوٹنگ رینج ہوگئی، ہم نے جے 10 حاصل کیا اور اس کےمیزائل کی رینج 200 کلومیٹرہے، پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے، فرسٹ شوٹ کی صلاحیت جے10اورجے17دونوں کےپاس ہے.

ایئرمارشل (ر) کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے، فضائی لڑی میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے گرادیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں