جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

‘پاک فضائیہ آج جہاں کھڑا ہے، وہاں بھارت کو پہنچنے کے لیے مزید 5 سال لگیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایئرمارشل (ر) نجیب اختر راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ آج جہاں کھڑا ہے، وہاں بھارت کو پہنچنے کے لیے مزید 5سال لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) نجیب اخترراجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے1974میں پوکھراں میں ایٹمی دھماکے کیے، ذوالفقاربھٹو نے اس وقت کہا کہ ہم ہزارسال گھاس کھائیں گے لیکن ایٹمی دھماکے کریں گے۔

نجیب اختر راجہ کا کہنا تھا کہ 1986 میں عبد القدیر خان پاکستان پہنچ چکےتھے،پروگرام شروع کردیاگیاتھا، بھارت نے دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملہ کریں گے، اس وقت پاکستان نے بھی جواب دیا کہ آپ نے ایسا کیا تو ہم بھی جواب دیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت ہمارے جہاز ایسے تھے کہ بھارتی پروگرام تباہ کرنے جاتے تو واپس نہیں آسکتے تھے، اس وقت بھی ہمارے پائلٹ تیار تھے کہ جب بھی کال آئی گی بھارتی ایٹمی پروگرام تباہ کردیں گے اور آج کے ہمارے پائلٹ اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چل رہےہیں۔

ایئرمارشل (ر) نے مزید کہا کہ جنرل ضیاالحق کے جاں بحق ہونے کےبعد غلام اسحاق خان نے پروگرام جاری رکھا، 1988میں پاک فضائیہ نے ایٹمی ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت بنانا شروع کی اور 1995میں پاک فضائیہ نے ایٹمی ہتھیاروں کو لےجانے کی صلاحیت حاصل کرلی تھی، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ سے بہت پہلے ایٹمی ہتھیاروں کی لے جانے کی صلاحیت حاصل کی۔

بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مئی کا مہینہ ہمیشہ بھارت کے لیے برا رہا ہے، موجودہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے، پاکستان نے بھارت کو فضا سمیت ہر میدان میں شرکت دے دی ہے۔

نجیب اختر نے کہا کہ رافیل بہت اچھا طیارہ ہے لیکن اس کے چلانے والے اچھے نہیں تھے، بھارت رافیل خرید کرسمجھا کہ اب ابھی نندن والی غلطی نہیں ہوگی لیکن پاکستان نے اپنے پائلٹس کی بہترین تربیت کی ہے، پاک فضائیہ آج جہاں کھڑا ہے وہاں بھارت کو پہنچنے کے لیے مزید 5 سال لگیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں