تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او کا انکشاف

ڈھاکہ: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 197 ریکارڈ کیا گیا جو عالمی سطح پر غیر صحت مند سمجھا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 151 سے 200 کے درمیان کوالٹی انڈیکس کو غیر صحت مند سمجھا جاتا ہے جبکہ 201 سے 300 تک انتہائی غیر صحت مند جبکہ 301 سے 400 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس کو خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا ایک طویل عرصے سے فضائی آلودگی کے مسئلے سے دوچار ہے، یہاں ہوا کا معیار عام طور پر سردیوں میں غیر صحت مند ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کل سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

ادھر عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہرسال فضائی آلودگی کے باعث تقریبا سات ملین افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، فضائی آلودگی بڑے پیمانے پر دل کا دورہ، دائمی رکاوٹ پلمونری بیماری ، پھیپھڑوں کے کینسر اور شدید سانس کے انفیکشن اموات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں آلودگی کا سبب وہاں کی صنعتوں کو بھی قرار دیا جاتا ہے، تاہم پاکستان میں صنعت زوال پذیر ہونے کے باوجود آلودگی بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چین کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل تھا لیکن چینی حکومت نے منصوبہ بندی کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پا لیا۔

Comments