موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کے شہروں کا فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہو گیا، لاہور شہر کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 162 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت قرار دیا گیا۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔
آلودہ شہروں کی فہرست میں انڈونیشیا کا شہر جکارتہ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 151 ریکارڈ کی گئی، چوتھے نمبر پر سعودی عرب کا شہر ریاض ہے جہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 133 ریکارڈ کیا گیا۔
پانچویں نمبر پر ایران کا شہر تہران ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 129 ریکارڈ کیا گیا ہے، کروشیا کا شہر زغرب 123 انڈیکس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
ساتویں پر پولینڈ کا شہر کراکوف 121 انڈیکس، آٹھویں پر شمالی مقدونہ کا شہر کوپچے 111 انڈیکس کے ساتھ، نویں پر منگولیا کا شہر اولانباتر 111 انڈیکس، اور دسویں نمبر پر کویت سٹی 110 انڈیکس کے ساتھ آلودہ قرار دیا گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔