پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی، یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔

یاد رہے پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیج سے آنے والی پاکستانی ایئرلائنز مسقط روٹ استعمال کریں۔

بعد ازاں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی کی گئی تھی۔

پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 450 تک ہوگئی تھی جبکہ عام دنوں میں یومیہ 700 سے 750 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے سی اے اے کو ایئرلائنز ڈالرز میں ادائیگی کرتی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں