ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ایئر وائس مارشل (ر) محمد عامر حیات کی بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایئروائس مارشل (ر) محمدعامر حیات کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی، سمری میں ہاشم رضا اور مظہر الدین کے نام بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ سوا سال سے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کاعہدہ خالی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سی ای او پی آئی اے کی 3 سال کیلیے تعیناتی کی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد تعیناتی ابتدائی طور پر ایک سال کیلیے ہوگی۔ ایک سال بعد نجکاری کے تناظر میں سی ای او کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں