تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسافر طیارے میں اچانک سانپ نکل آیا : خوفناک ویڈیو وائرل

کوالالمپور : ملائیشیا کے ایک مسافر طیارے میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک خطرناک سانپ اچانک نکل آیا، کپتان نے فوری طور جہاز کا رخ موڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے کوالالمپور ہوائی اڈے سے سے تاواؤ جانے والی ایئر ایشیاء کی پرواز کے دوران مسافروں کوایک غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

طیارے کے اندر سانپ کے رینگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ایک کمرشل پائلٹ حنا محسن خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں جہاز کے اندرایک خوفناک سانپ کو رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ منظر دیکھتے ہیں مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، خواتین خوف وہراس کے عالم میں سہم کر بیٹھی رہیں اور عملہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

اطلاع ملنے پر جہاز کے پائلٹ نے کمال ہوشیاری سے جہاز کا رخ فوری طور پر موڑ کر رن وے کی جانب کردیا، تاہم یہ طے نہ ہوسکا کہ سانپ پرواز کے اندر کیسے داخل ہوا۔

سوشل میڈیا کی ویڈیو نے ایک بار پھر صارفین کو چونکا دی، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس منظر نے ہالی ووڈ کی فلم اسنیکس اون اے پلان کے مناظر کی یاد تازہ کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں میکسیکو میں اندرون ملک سفر کرنے والی ایک پرواز میں بھی طیارے کے اندر سیٹ کے اوپر سامان رکھنے والے حصے سے اچانک سانپ نکل آیا تھا، جس سے مسافر ڈر گئے تھے۔

اس سے پہلے 2013 میں آسٹریلیا سے پاپوا نیوگنی جانے والی ایک پرواز میں بھی سانپ کو دیکھا گیا تھا جب کہ 2012 میں اسکاٹ لینڈ سے میکسیکو جانے والی ایک پرواز میں بھی سانپ دیکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -