اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے، ایئر بس 320 یہاں پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایئر بس 320 اسلام آباد پہنچ گئی جس کے بعد قومی ایئر لائن کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لیز پر حاصل شدہ ایئر بس 170 نشستوں پر مشتمل ہے اور 4 برس پہلے بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پی آئی اے کے انسگنیا کے ساتھ آپریشنز شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مزید 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے، نئے طیاروں کی شمولیت سے قومی ایئر لائن کے آپریشن مزید ہموار ہوں گے۔
PIA کے بیڑے میں اضافہ
ائیربس 320 اسلام آباد پہنچ گىئ
لیز پرحاصل شدہ ائیربس 170 نشستوں پر مشتمل اور4برس پہلے بناٸ گىئ
PIA کے انسگنیاکیساتھ عید کے بعد آپریشنز شروع ھونگے
مزید3 طیارے چندماہ میں PIAبیڑے کا حصہ بنیں
انشااللّٰہ نئے طیاروں کی شمولیت سےPIAکے آپریشن مزید ہموار ہونگے pic.twitter.com/H6d16C8DZ5— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 29, 2022