جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

سیاحوں کو لیجانے والاطیارہ سمندر میں گر گیا، متعدد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والاچھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والے چھوٹے طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں پائلٹ، ایک ڈینش اور ایک سوئس سیاح شامل ہے۔ حادثہ روٹنیسٹ جزیرے پر پیش آیا۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر کو جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی۔

طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا، طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، حادثے کے بعد دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایمرجنسی عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے کا شکار مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔

ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ پرائیوٹ جیٹ سے ٹکرانے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

ایوی ایشن حکام اور ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، حادثہ موان ایئرپورٹ پر پیش آیا، جو جنوبی کوریا کا ایک مصروف اور اہم ہوائی اڈہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں