جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسکردو میں طیاروں کی ری فیولینگ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس او نے اسکردو میں طیاروں کی ری فیولینگ کا آغاز کر دیا۔ پی ایس او اسکردو میں ری فیولنگ فراہم کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی۔

تقریب میں پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید طہٰ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات نے شرکت کی۔

اسکردو ایئرپورٹ پر پہلی عالمی پرواز 14اگست 2023 کو اترے گی۔ ایم ڈی پی ایس او کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول میں 98 فیصد کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ پی ایس او کا کوئی مقابل نہیں، پاکستان کے سیاحتی شعبے کو روشن مستقبل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

- Advertisement -

اسکردو ایئرپورٹ شمالی پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گیٹ وے ہے جہاں بڑے طیاروں کو آپریٹ کیاجاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے باہمی تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں