اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

ایئرہوسٹس حنا ثانی کو جیل منتقل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کی ایئرہوسٹس حنا ثانی کو کینیڈا کی جیل منتقل کر دیا گیا، انھیں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ خاتون فضائی میزبان حنا ثانی کو کینیڈا میں جیل بھیج دیا گیا ہے، اور انھیں ایسٹر کی تعطیلات کی وجہ سے بدھ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو میں گرفتار فضائی میزبان سے متعلق ایف آئی اے حکام نے بھی قومی ایئرلائن سے رابطہ کیا ہے، اور ایئرہوسٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں۔ ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ خاتون فضائی میزبان کی معطلی ختم کرانے کے لیے با اثر حلقوں کی جانب سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

پی آئی اے کے سینٹرل ڈسپلنری یونٹ نے مینجر اور فلائٹ شیڈولر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، فلائٹ شیڈولر نے سی ای او پی آئی اے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹورنٹو کے لیے نو فلائی ڈکلئیر اسٹاف کو تعینات کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عملے کے افراد کو ڈی جی ایم فلائٹ سروسز نے روٹین سے ہٹ کر اپنی آئی ڈی سے ڈیوٹی لگائی تھی، حنا ثانی نامی ایئرہوسٹس سے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر مبینہ طور سے ممنوعہ اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں