منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

بڑی آنت میں ایک کلو سونا چھپا کر اسمگل کرنے والی ایئرہوسٹس گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹ کے اندر بڑی آنت میں ایک کلو سونا چھپا کر اسے بیرون ملک سے اسمگل کرنے والی ایئرہوسٹس رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

کہتے ہیں بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ایسا ہی کچھ بھارتی فضائی میزبان (ایئر ہوسٹس) کے ساتھ ہوا جس نے ایک کلو مسقط سے بھارت اسمگل کرنے کے لیے انتہائی منفرد اور اپنے تئیں پکڑ میں نہ آنے والا طریقہ اختیار کیا لیکن شومئی قسمت کہ وہ پھر بھی پکڑی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ایک ایئر ہوسٹس کو حراست میں لیا ہے جس پر اپنے پیٹ کے اندر بڑی آنت میں ایک کلو سونا چھپا کر اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حکام نے کیرالہ ریاست کے شمالی حصے میں واقع مالابار کے کنور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خفیہ اطلاع پر سرابھی نامی کیبن کریو خاتون کو روکا جس کا تعلق کولکتہ سے بتایا جاتا ہے اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ اس نے سونا پیٹ کے اندر بڑی آنت میں چھپایا ہوا تھا۔

ایئرہوسٹس کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ ملزمہ اس سے قبل بھی کئی بار سونا اسمگل کر چکی ہے۔ اس انکشاف کے بعد اسمگلنگ گینگ میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے اسے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے 14 دن کے ریمانڈ پر ویمن جیل بھیج دیا گیا۔

من پسند بال نہ کٹوانے پر 9 سالہ لڑکے نے کیا کیا؟

بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ملک میں اس نوعیت کا پہلا کیس ہے جہاں ایئر لائن کے عملے کے کسی رکن کو بڑی آنت میں سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں