بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سرائیکی گلوکارہ کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں : معروف سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال کے نئے انداز نے سب کو چونکا دیا،گلوکارہ نے شادی کی تقریب میں خوشی سے نہال ہو کر ہوائی فائرنگ کی،ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں شادی کی تقریب میں سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال سُر اور لے بکھیرنے کے بجائے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پائی گئیں،خوشی سے نہال گلوکارہ نے اپنی مسرت کا اظہار ہوائی فائرنگ کر کے کیا۔

سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال کو شادی کی ایک تقریب میں سرِ عام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔

فوٹیج وائرل ہونے کے بعد معاملہ پولیس تحقیقات تک پہنچ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ متعلقہ واقعہ کہاں اور کس تقریب میں پیش آیا جب کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر مداحین کی جانب سے گلوکارہ سے دلچسپ سوال بھی پوچھے گئے،ایک مداح کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے سرائیکی گلوکارہ نے مذکورہ اسلحہ کو لائسنس یافتہ ہونے کا یقین دلایا۔

تاہم مذکورہ گلوکارہ شہزادی ارم سیال کے بھائی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں