پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

قومی و نجی ایئر لائنز نے بڑی تعداد میں مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں، مکمل اپ ڈیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی و نجی ایئر لائنز نے بڑی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ طیاروں میں کمی اور لوڈ کم ہونے پر ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ کیں۔

کراچی سے باکو، بغداد مسقط، کولمبو، دبئی کے لیے پروازیں منسوخ ہوئیں، پی آئی اے کی دوحہ، تہران جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 بھی منسوخ ہو گئی ہے، جب کہ نجی ایئر لائن کی مختلف شہروں کو جانے والی 5 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن اپ ڈیٹ

کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف ایئر لائنز کی 17 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، کویت ایئر کی کراچی سے باکو کی پرواز، عراقی ایئر کی کراچی سے بغداد پرواز 410، سلام ایئر کی کراچی سے مسقط کی پرواز 512، سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی ای آر 500، سری لنکن ایئر کی کراچی سے کولمبو کی پرواز 152، ایمریٹس ایئر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ای کے 605، قطر ایئر کی کراچی سے دوحہ کی پرواز کیو آر 611 منسوخ ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

ایران ایئر کی کراچی سے تہران کی پرواز آئی آر 813، سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 502، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پی ایف 143، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522، پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310، ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 125، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 منسوخ کر دی گئی ہے۔

سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی شام 7 بجے کی پروازیں، سیرین ایئر کی کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی دیگر 5 پروازیں طیاروں میں کمی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں، جب کہ دیگر ایئر لائنز کے پاس لوڈ کم ہونے پر پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، جب کہ لاہور ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی سے فلائٹ آپریشن میں بہتری ہوئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن

پنجاب میں اسموگ اور دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے، اور 3 تاخیر سے روانہ ہوں گی، ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز 500 منسوخ کی گئی ہے، ایئر سیال کی لاہور سے جدہ کی پرواز پی ایف 716 تیرہ گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے شیڈول کر دی گئی ہے۔

لاہور سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 812 چھ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 142 تین گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے شیڈول کی گئی ہے۔

ملتان ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن اپ ڈیٹ

ملتان ایئرپورٹ سے جانے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، ایئر عربیہ کی ملتان سے شارجہ کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1:30 بجے شیڈول کی گئی ہے، ایئر بلو کی ملتان سے شارجہ کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر سے سہ پہر 3 بجے شیڈول کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن اپ ڈیٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مجموعی طور فلائٹ آپریشن نارمل رہا ہے، صرف ایک پرواز تاخیر کا شکار ہے، ایئرپورٹ حکام کے مطابق سیرین ایئر کی اسلام آباد سے لاہور کی پرواز ای آر 1520 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں