ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیرلائنز نے یکطرفہ کرایوں میں اضافہ کردیا، جس کے باعث چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجر جہاز کے مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے سے شدید تکلیف کا شکار ہے۔

چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیرلائنز نے پاکستان سے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 سے 8 لاکھ روپے تک بڑھا دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ریگولر پرواز نہ ہونے سے ایئرلائنز چارٹر طیاروں کا لاکھوں روپے کرایہ وصول کررہی ہیں۔

کرایوں میں اضافے کے باعث چین سے پاکستان آنے اور جانے والے طلبا، تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اکثر طلبا بھاری قیمت میں ٹکٹ ملنے کی وجہ سے چین جانے سے رک گئے، کورونا سے پہلے پاکستان سے چین کا یکطرفہ کرایہ 50 ہزار روپے تک تھا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے آنے والی چارٹرڈ پروازیں چین سے خالی واپس آتی ہیں، کورونا سے پہلے طلباء کو کرائے میں 15 فیصد رعایت دی جاتی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں