پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دوران پرواز طیارے کا ٹائر رہائشی آبادی پر جاگرا

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: امریکا میں دوران پرواز چھوٹے طیارے کا ٹائر رہائشی آبادی پر جاگرا جس کی ویڈیو مںظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں دوران پرواز چھوٹے طیارے پی سی 12 کا ٹائر رہائشی آبادی پر جاگرا ،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شکاگو ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ نے طیارے کے ٹائر گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی شام او ہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران سنگل انجن طیارے پلاٹس پی سی 12 سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔

حکام کے مطابق لینڈنگ کے بعد جب طیارے کا معائنہ کیا گیا تو بائیں جانب لینڈنگ گیئر کی اسمبلی غائب تھی۔

رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے طیارے کے ٹائر کے گرنے کی اطلاع پولیس کو دی بعدازاں ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طیارے کا ٹائر دو گھروں کے درمیان صحن میں گرا تھا، پہیے کے گرنے سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی املاک کو کوئی نقصان پہنچا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹریشن سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں