کراچی : ایئرپورٹ حکام نے سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار سمیت 13 افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور اس کی ٹیم کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔
راؤ انوار اور ان کی ٹیم کے ارکان کی فرارکی کوشش ناکام بنانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام نے سابق ایس ایس پی ملیرسمیت 13 افسران واہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسزمنسوخ کردیے ہیں۔
سندھ پولیس کے جن افسران و اہلکاروں کے سیکورٹی پاسزمنسوخ کیے گئے ہیں ان میں عارف حنیف، راؤانوار، نجیب خان، چوہدری سیف اللہ، خالدمحمود، فیصل لطیف ملک، سرفراز، عبدالغفار، محمدمنیر، مظہراقبال، محمدشہزاد، وقارحسین اورملک ابراہیم کے نام شامل ہیں۔
اے ایس ایف ہیڈکوارٹرکی جانب سے فہرست ایئرپورٹ حکام کو دے دی گئی۔
نقیب اللہ قتل کیس: سپریم کورٹ کا راؤانوارکو3 دن میں گرفتارکرنےکا حکم
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو 3 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔